“پچھلے دنوں میری والدہ کی طبعیت خراب ہوئی تو تمام جمع پونجی اس میں خرچ ہوگئی۔ اس بات کا کوئی دکھ نہیں لیکن پھر والدہ کا انتقال ہوگیا۔ حالات بد سے بد تر ہوتے ہوگئے۔ میرا ڈرائیونگ کا کام ہے ایک نجی کمپنی سے منسلک ہوں لیکن پھر گاڑی خراب ہوگئی“
ویڈیو میں کیا کہا جس سے ہر آنکھ اشکبار ہوگئی؟
قارئین یہ کہنا ہے ڈرامہ بختاور کی اصلی بختاور کا جن کا نام فرحین نقوی ہے۔ فرحین اپنی 11 سال کی بیٹی کے ساتھ زندگی کی گاڑی بمشکل کھینچ رہی ہیں۔ حال ہی میں انھوں نے ایک ایسی ویڈیو بنائی ہے جسے دیکھنے والی ہر آنکھ میں آنسو آگئے ہیں۔ خود فرحین بھی اپنے حالاتِ زندگی سناتے ہوئے رو پڑی ہیں۔ ویڈیو دیکھیے
اصل زندگی کی بختاور ویڈیو میں روپڑی
اس ویڈیو میں فرحین کئی جگہ رو پڑی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمیشہ سے ان کے حالات اتنے برے نہیں تھے۔ جو مشکل وقت ابھی آپڑا ہے ویسا پہلے کبھی نہیں ہوا۔ فرحین نے بتایا کہ وہ سخت مالی مسائل کا شکار ہیں اور ویڈیو بنانے کا ان کا مقصد لوگوں سے مالی مدد کی درخواست کرنا ہے۔ وہ کہتی ہیں “مجھے بہت تکلیف ہورہی ہے کہ ویڈیو بنا کر پیسے مانگنے پڑ رہے ہیں لیکن یہی میرا آخری سہارا ہے۔ اس سے پہلے مختلف واٹس ایپ گروپس اور فیس بک پر لوگوں سے مدد مانگے کی کوشش کی لیکن کوئی آگے نہیں آیا“
مخیر حضرات مجھے قرضہ دیں
فرحین نے ویڈیو کے آخر میں لوگوں سے درخواست کی ہے کہ ان کو کچھ قرضہ دیا جائے تا کہ وہ اپنے حالات سدھار سکیں اس کے بعد وہ قرضہ قسطوں میں ادا کردیں گی کیوں کہ ان کے ساتھ ان کی اسکول جانے والی بیٹی بھی ہے جس کی ذمہ داری انھیں پوری کرنی ہے۔