پاکستان کا سخت ردعمل: مقبوضہ کشمیر میں مساجد اور انتظامی کمیٹیوں کی پروفائلنگ کی شدید مذمت

image

پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں مساجد اور مسجد انتظامی کمیٹیوں کی پروفائلنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے مذہبی آزادی پر کھلا حملہ قرار دیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ مذہبی معاملات میں اس قسم کی مداخلت آزادیِ مذہب اور عقیدے کے بنیادی حق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ذاتی معلومات، تصاویر اور مسلکی وابستگیوں کی جبری وصولی منظم ہراسانی کے مترادف ہے، جس کا مقصد عبادت گزاروں میں خوف پیدا کرنا اور آزادانہ عبادت کی راہ میں رکاوٹ ڈالنا ہے۔

طاہر اندرابی نے کہا کہ یہ اقدامات ہندوتوا نظریے کے تحت ادارہ جاتی اسلاموفوبیا کی عکاسی کرتے ہیں، جہاں دانستہ طور پر صرف مساجد اور مسلم علماء کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ جموں و کشمیر کے عوام کو بلا خوف و جبر اپنے مذہب پر عمل کرنے کا ناقابلِ تنسیخ حق حاصل ہے، جسے کسی صورت سلب نہیں کیا جا سکتا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US