دنیا کے طعنے بھی سنے لیکن بیٹی کو انصاف دلا کر ہی چھوڑا۔۔ 2 ایسے باپ جنھوں نے بیٹیوں کی محبت میں مثال قائم کر کے پورے معاشرے کو ہلا ڈالا

image

کہتے ہیں باپ بیٹی کا پہلا ہیرو ہوتا ہے۔ باپ اپنی بیٹی کی زندگی میں اتنی اہمیت رکھتا ہے کہ اس کے ہوتے ہوئے لڑکیاں زمانے سے بڑی سے بڑی ٹکر لے لیتی ہیں۔ باپ بیٹی کا رشتہ شفقت، احترام اور محبت کا ہوتا ہے۔ آج کل کے حالات دیکھے جائیں تو دو ایسے والد بھی ہیں جنھوں نے جوان بیٹی کا پہاڑ جیسا غم جھیلتے ہوئے بھی انھیں انصاف دلا کر ہی دم لیا۔

نور کے قاتل کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچانے والے شوکت مقدم

شوکت مقدم ایسے والد ہیں جن کی بیٹی کی جان اس کے اپنے دوست نے انتہائی بربری طریقے سے لے لی۔ کہنے والوں نے کیا نہیں کہا؟کچھ نے تو انھیں ہی مورد الزام ٹہرایا لیکن شوکت مقدم پیچھے نہ ہٹے۔ مجرم ظہیر کی کئی بار معافی مانگنے کے باوجود انھوں نے بیٹی کے قاتل کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچا کر ہی چھوڑا۔ یہ ایک مثال تھی کہ جس طرح باپ کے لئے اس کی اولاد سے بڑھ کر اور کچھ اہم نہیں ہوتا اسی طرح اولاد کے لئے انصاف حاصل کرنا بھی ہر باپ کی اولین ترجیح ہوتی ہے۔

اغوا ہونے والی بیٹی کے لئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے والی سید مہدی علی کاظمی

ایسے ہی دوسرے والد کراچی میں اغوا ہوئی 14 سالہ بچی کے والد سید مہدی علی کاظمی ہیں جن کی بیٹی نے خود ویڈیوز میں اپنی مرضی سے شادی کا اعتراف کیا اور ایک نہیں کئی بار باہ کے خلاف بیان بھی دیا۔ جتنے منہ اتنی باتوں کے مصداق لوگوں نے مہدی علی کاظمی کو ہر طرح کے طعنے دیے لیکن وہ باپ تھے بیٹی زبان سے کچھ بھی کہے لیکن اس کی آنکھ میں چھپا درد محسوس کر گئے اور عدالت کے دروازے کھٹکھٹاتے رہے۔ بالآخر بیٹی کراچی واپس آگئی اور اس کے چہرے کی مسکان نے یہ ثابت کردیا کہ اس کا باپ دنیا کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اس کی حفاظت کرنے میں کامیاب رہا ہے۔

مشہور اداکارہ نے کیا کہا؟

اداکارہ کومل عزیز نے بھی کچھ دن پہلے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ میں ان دونوں حضرات کو سراہتے ہوئے لکھا کہ جب ساری دنیا ان کو شرمندہ کررہی تھی یہ دونوں والد اپنی بیٹیوں کو انصاف دلانے میں مصروف تھے۔

وہ بیٹیاں جو سسرال میں دم توڑ دیتی ہیں لیکن خوف سے میکے نہیں آتیں

مہدی علی کاظمی اور شوکت مقدم معاشرے کے ہر اس باپ کے لئے مثال ہیں جو اپنی بیٹیوں کو گھر سے رخصت کرتے ہوئے سسرال میں ہر حال میں گزارا کرنے کی تلقین کرتے ہیں خواہ ان کی بیٹیاں شوہر کے ہاتھوں مار کھاتے ہوئے جان سے ہی ہاتھ دھو بیٹھیں۔ کاش ہر باپ نام نہاد عزت کے ہاتھوں بلیک میل ہونے کے بجائے اپنی بیٹیوں کا ساتھ دیں تاکہ کوئی بھی لڑکی سسرال اور شوہر کے ہاتھوں ظلم کا نشانہ بن کر سسکتے ہوئے موت کے منہ میں نہ جائے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US