بس کا انتظار نہ رکشے کی خواری، خواتین کی ہوگی اب اپنی سواری.. یہ نئی موٹر سائیکلیں کراچی میں کب سے ملیں گی؟

image

خواتین کو کہیں جانا ہو تو یا تو گھر کے مردوں کی منتیں کرنی پڑتی ہیں یا ہزاروں روپے کرایے میں خرچ کرکے رکشہ یا ٹیکسی کی خدمت لی جاتی ہے کیونکہ پبلک ٹرانسپورٹ کا تو سرے سے شہر میں کوئی وجود ہی نہیں۔ لیکن اب کراچی کی لڑکیوں اور خواتین کو بھی اس مصیبت سے بہت جلد چھٹکارا ملنے والا ہے کیونکہ موڈ موبلٹی کمپنی نے خواتین کے لئے سی سیریز میں بننے والی ای بائیک کا نمونہ پیش کردیا ہے۔ اس موٹر سائیکل کی کیا خصوصیات ہیں آئیے جانتے ہیں۔

گزشتہ دنوں لاہور میں منعقد ہونے والے پاکستان آٹو شو میں موڈ موبلٹی نے اس جدید موٹر سائیکل کا نمونہ پیش کیا جسے بنیادی طور پر مشہور زمانہ 125موٹر سائیکل کو مدنظر رکھ کر بنایا گیا ہے۔

موٹر سائیکل کی رفتار

موٹر سائیکل کی رفتار فی فارج 75 کلومیٹر اور رینج بھی 75 کلومیٹر ہے۔ اس موٹر سائیکل میں ایک اور دو کلو واٹ کی موٹر کے آپشن موجود ہیں جو کہ 2 کلو واٹ فی گھنٹہ کی بیٹری سے منسلک ہیں۔

مارکیٹ میں کب تک آجائے گی؟

موڈ موبلٹی کے سی ای او شاہ طلحہ سہیل کا کہنا ہے کہ جدید موٹر سائیکل خواتین کے لئے آرام دہ اور تیز رفتار فراہم کرنے کے لئے بنائی گئی ہے جس کا نمونہ عوام میں کافی پسند کیا جارہا ہے۔ موٹر سائیکل کی پیداوار کے حوالے سے کمپنی کا کہنا ہے کہ مکمل ٹیسٹنگ اور جانچ پڑتال کے بعد تقریباً اگلے سال کے شروع میں یہ موٹر-سائیکل فروخت کے لئے مارکیٹ میں آجائے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US