دونوں کی شکل ہی بدل گئی۔۔ بشرٰی انصاری اور جاوید شیخ پہلے کیسے نظر آتے تھے دیکھیں کچھ ان دیکھی تصاویر

image

بشرٰی انصاری نے گذشتہ دنوں اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنی اور ورسٹائل اداکار جاوید شیخ ایک پرانی تصویر شئیر کی جو کہ ان کے کسی ڈرامے کی ہے۔ جس میں وہ دونوں ہنستے مسکراتے بہت خوشگوار موڈ میں نظر آرہے ہیں۔ یہ تصویر ان کے کسی اسٹیج ڈرامے کی ہے اور اس کے نیچے انہوں نے لکھا ہے کہ" 1982 جاوید شیخ کے ساتھ ۔۔ اسٹیج درامے کی ریہرسل کے دوران۔۔۔ کیا عمر تھی ۔ کیا زمانہ تھا۔

بشرٰی انصاری اور جاوید شیخ کی دوستی اور ساتھ بہت پرانا ہے ، ان لوگوں نے اپنی کیرئیر کے آغاز سے ہی خاصا کام بھی کیا، اس کے ساتھ ان کی دوستی بھی تھی اور یہ ایک دوسرے کے پڑوسی بھی رہے ۔ اس لئے ان کی بونڈنگ خاصی پرانی ہے، ان میں آپس میں چھیڑچھاڑ بھی چلتی ہے، ایک دوسرے کے کام بھی آتے ہیں اور ایک دوسرے کی مدد میں بھی پیش پیش رہتے ہیں۔ اپنی انہی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے بشرٰی انساری نے 80 کی دہائی کی یہ تصویر اپنے مداحوں کے ساتھ شئیر کی ، جس کے ساتھ انہوں نے یہ کیپشن بھی دیا کہ "کیا عمر تھی کیا زمانہ تھا"۔ یہاں ہم اپ سے بشٰری انصاری کی جوانی کی کچھ ان دیکھ تصاویر شئیر کر رہے ہیں جسے دیکھ کر آپ کو اپنی پسندیدہ اداکارہ کی جوانی یاد آجائے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US