یہاں 6 وقت کی نماز ہوتی ہے ۔۔ مسجد نبوی ﷺ کی گھڑیوں میں کون سی چھٹی نماز کا وقت موجود ہے؟

image

مسجد نبویﷺ سے متلعق دلچپس معلومات تو بہت ہیں لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کے لیے حیرت کا باعث بھی بن جاتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو مسجد نبویﷺ سے متعلق ایک ایسی ہی دلچسپ معلومات شئیر کریں گے۔

سبز رنگ کے گنبت والی یہ مسجد دنیا بھر میں اپنا ایک مقام رکھتی ہے، روضہ رسول ہونے کے ساتھ ساتھ اس مجسد کی اہمیت اس لیے بھی ہے کہ یہاں دیگر اہم شخصیات کے روضے بھی موجود ہیں، اور بی بی فاطمہ زہرہ سے منسلک چیزیں بھی موجود ہیں۔

لیکن مسجد نبوی ﷺ کی میں نماز کے 6 اوقات درج ہیں، یہ سُن کر صارفین حیرت زدہ رہ گئے کیونکہ عام طور اکثر لوگ یہی سوچتے ہیں کہ دن کی 5 نماز ہوتی ہیں۔

لیکن مسجد نبوی کی گھڑیوں میں 6 نمازوں کا وقت مقرر ہے، 5 نمازوں کا تو سب کو علم ہے لیکن یہ چھٹی نماز کون سی ہے؟ یہ تجسس اکثر صارفین کو ہوا کہ یہ چھٹی نماز کون سی ہے؟

تو رُک جایے جناب زیادہ نہ سوچئے کیوکہ یہ چھٹی نماز دراصل نماز اشراق ہے، جو سورج نکلنے کے 45 منٹ بعد ادا کی جاتی ہے۔

اکثر مسلمانوں کو اس بارے میں علم ہی نہیں، یہ بدقسمتی ہے کیونکہ ہم اسلامی روایتوں کو بھولتے جا رہے ہیں، لیکن مسجد نبوی کی گھڑیاں اب بھی مسلمانوں کو یاد دہانی کے لیے اس وقت اپنی ذمہ داری کو پورا کرتی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US