دادا، چاچو، والد کی تصاویر لگائی ہے ۔۔ مشہور سیاست دان آفس میں پیچھے تصاویر کیوں لگاتے ہیں؟

image

پاکستان کی مشہور شخصیات سے متعلق دلچسپ معلومات تو بہت ہیں لیکن ان کے نجی اور سرکاری آفس میں یہ مشہور شخصیات کس کی تصویر اپنے آفس میں سجائے ہوئے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

عمران خان:

سابق وزیر اعظم عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اپنے بنی گالہ کے گھر میں دو تصاویر خاص طور پر لگائی ہیں۔ ایک تصویر پاکستان کے بانی قائد اعظم محمد علی جناح کی جوانی کی تصویر ہے اور ایک خود اپنی تصویر اپنےنجی آفس میں لگائی ہے۔ دراصل یہ پیغام بھی دیتے ہیں کہ عمران خان کس عظیم لیڈر کی راہ پر چل رہے ہیں۔

بلاول بھٹو:

پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے بھی اپنے آفس میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی تصویر لگائی ہے، جبکہ قائداعظم کے ساتھ ساتھ انہوں نے سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی تصویر بھی لگائی ہے۔ بلاول نے یہ پیغام دیا ہے کہ ان کی زندگی میں بی بی اور قائد اعظم کی کس حد تک اہمیت ہے۔

مریم نواز:

مریم نواز کے انٹرویوز کے دوران موجود بیک گراؤنڈ میں ان کی والدہ کلثوم نواز اور والد نواز شریف کی تصاویر لگائی ہیں۔ جبکہ بیک گراؤنڈ سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ ان کا گھر ہے۔

حمزہ شہباز:

چند دنوں کے لیے وزیر اعلٰی پنجاب کا تخت سنبھالنے والے حمزہ شہباز کے آفس میں والد، دادا سمیت فیملی کی تصاویر موجود ہیں، اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ حمزہ اپنے گھر والوں کو کافی قریبی سمجھتے ہیں۔ حمزہ گھر والوں کو اہمیت دیتے ہیں۔

علی محمد خان:

سینے پرپاکستانی پرچم لگائے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے اپنے آفس میں قائد اعظم محمد علی جناح کی تصویر لگائی ہے، حب الوطنی کے جذبے سے سرشار علی محمد خان بانی پاکستان کی تصاویر کو خاص اہمیت دیتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US