پاکستان میں نوحہ خوانی کے حوالے سے بھی کافی نوحہ خواں مقبول ہیں، ندیم سرور بھی انہی میں سے ایک ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
پاکستان کی مشہور شخصیات میں ندیم سرور بھی کسی سے کم نہیں ہیں، پُر اثر نوحوں کی بدولت ندیم سرور نے سب کی توجہ حاصل کی ہے۔
1970 میں پاکستان کے شہر ملتان میں پیدا ہونے والے ندیم سرور کا پورا نام سید ندیم رضا سرور ہے، جبکہ میکنینکل اینجئرنگ کرنے والے ندیم سرور نے کمرشل ڈیزائینگ میں بھی تعلیم حاصل کی۔
ان کے چاہنے والوں میں صرف پاکستانی ہی نہیں بلکہ بھارت سمیت دنیا بھر سے لوگ شامل ہیں۔ آنکھوں میں آنسو، چہرے پر تکلیف لیے ندیم جب نوحہ خوانی کرتے ہیں تو ہر آنکھ اشکبار ہو جاتی ہے، جبکہ ان کے نوحے انسان کو منظر کشی کرنے پر بھی مجبور کر دیتے ہیں۔
کراچی میں رہائش اختیار کرنے والے ندیم سرور آسٹریلیاء چلے گئے ہیں، تاہم نوحہ خوانی کے سلسلے میں وہ پاکستان اور بھارت بھی آتے رہتے ہیں۔
بچپن ہی سے منقبت اور نوحہ خوانی کا شوق رکھنے والے ندیم سرور کے والدین بھی بیٹے کی صلاحیتوں پر فخر کرتے، اور اب ان کے بیٹے علی جی اور علی شاناور بھی نوحہ خوانی کرتے ہیں، جنہیں پسند کیا جا رہا ہے۔
والدہ سے محبت کرنے والے ندیم سرور کی والدہ کا انتقال 30 دسمبر 2011 کو جمعے کی صبح ہوا تھا، والدہ کے انتقال پر ندیم تکلیف میں تو تھے مگر ہمت اور حوصلہ نہ چھوڑا۔
ندیم سرور کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہیں، جبکہ وہ اپنی فیملی کے ساتھ خوش و خرم زندگی گزار رہے ہیں۔