88 سال کی عمر میں اللہ نے پھول جیسا بیٹا دیا ۔۔ بزرگ شخص کے ہاں بیٹے کی پیدائش نے سب کو حیرانی میں مبتلا کر دیا

image

خدا جب چاہے اور جتنا چاہے اولاد کی نعمت سے نوازے بیشک یہ اس کی نعمت ہے۔ یہاں صرف صاحبِ اولاد وہ نہیں ہوتے جن کی نئی نئی شادی ہوئی ہو بلکہ خدا تو ضعیف العمر شخص کو بھی بیٹے/ بیٹی کی نعمت سے نوازتا ہے۔ انہی میں سے ایک زندہ مثال موجود ہے۔

جیسا کہ بلوچستان کے نامور عالم دین سرپرست اعلیٰ وفاق المدارس العربیہ پاکستان حضرت مولانا سید عبدالستار شاہ کو اللہ نے 88 سال کی عمر میں بیٹے کی نعمت سے نوازا جن کی پوسٹ فیسبک اور ٹوئٹر پر وائرل ہو رہی ہے۔

ان کے فالوورز کی جانب سے اپنے اکاؤنٹس پر نامور عالم دین کے ہاں بیٹے کی پیدائش کی خبر پوسٹ کر کے خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے۔

مولانا سید عبدالستار شاہ کے مسجد میں خطبات کی ویڈیوز بھی یوٹیوب پر موجود ہیں جنہیں لوگ سننا اور دیکھنا پسند کرتے ہیں۔

مولانا سید عبدالستار شاہ کے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کے ساتھ بھی اچھے تعلقات ہیں۔ دونوں مشہور شخصیات کی ایک ساتھ ویڈیو بھی موجود ہےجس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مولانا فضل الرحمان مائیک پر کچھ ارشاد فرما رہے ہیں اور جبکہ حضرت مولانا سید عبدالستار شاہ انہیں نہایت ادب کے ساتھ ان کی باتوں کو سن رہے ہیں۔

خیال رہے حضرت مولانا سید عبدالستار شاہ کے بیٹے کی پیدائش کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور کئی ان کے فالوورز کی جانب سے ان کی یہ پوسٹ شئیر کی گئی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US