بچیوں کی شادی بھی کرائی، پانی بجلی کا مسئلہ بھی حل کرایا ۔۔ سوشل میڈیا پر بدتمیزی، امیدوار زردانہ شاہ افسردہ ہو گئیں

image

سوشل میڈیا پر ان دنوں جماعت اسلامی کے حولے سے کافی دلچسپ میمز چل رہی ہیں جبکہ "حل صرف جماعت اسلامی" ان دنوں سوشل میڈیا پر سر چڑھ کر بول رہا ہے۔

لیکن ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک اور پہلو کے بارے میں بتائیں گے۔

جماعت اسلامی ضمنی انتخابات کے حوالے سے بھرپور مہم چلا رہی ہے، سوشل میڈیا کی اہمیت سمجھتے ہوئے پارٹی نے میمز کے ذریعے نوجوانوں میں بھی مقبولیت حاصل کی ہے۔

لیکن ان دنوں جماعت اسلامی کراچی سے تعلق رکھنے والی امیدوار زردانہ شاہ نے سب کی توجہ حاصل کی ہے۔

دراصل زردانہ شاہ فیصل ٹاؤن سے امیدوار برائے کونسلر یو سی 4 ریتا پلاٹ ہیں جن کا وارڈ نمبر 3 ہے۔ زردانہ شاہ سے متعلق کچھ تک ٹک ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جن میں انہیں دیکھا گیا تھا تاہم اس حوالے سے سوشل میڈیا پر۔غیر اخلاقی جملوں، منفی کمنٹس کا سلسلہ شروع ہو گیا، یہ سوچے بغیر کے خاتون نے اپنی پروفیشنل زندگی میں کیا کام کیے، ہر کوئی سوشل میڈیا پر عدالت لگا کر بیٹھ گیا۔

لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ زردانہ شاہ پڑھے لکھے گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں۔ زردانہ نے ایک ایسی لڑکی کے مسئلے کو بھی حل کرانے کے لیے پہل کی جو گھریلو ناانصافی کا شکار تھیں، زردانہ نے اس نوجوان خاتون کی سپورٹ میں نہ صرف ویڈیو بنائی بلکہ اس کا ساتھ بھی دے رہی ہیں۔

اپنے ویڈیو پیغام میں زردانہ شاہ نے بتایا کہ جماعت اسلامی انسانیت کی خدمت کرتی ہے، میں خود بھی خواتین کے حقوق کی تنظیم کی مرکزی ہوں، کئی اداروں میں کام کر چکی ہوں اور کئی بچیوں کی شادی بھی کرا چکی ہوں، میرا مقصد انسانیت کی خدمت کرنا ہے۔ زردانہ بتاتی ہیں کہ میں ماضی میں ٹک ٹاک ویڈیوز بنا چکی ہیں، لیکن اپنا اکاؤنٹ بلاک کر چکی ہوں اور اب الحمدللہ میں جماعت اسلامی کا حصہ ہوں، زردانہ کے مطابق پرانی ویڈیوز کو واپس نکال کر پراپیگنڈا کرنا محض سیاسی انتقام ہے۔

زردانہ شاہ نے بتایا کہ محض ایک ویڈیو کو لے کر ماضی کو اچھالا جا رہا ہے جبکہ میرے یوٹیوب چینل عوام کی آواز زارا شاہ، بھی ہے جہاں میں نے کئی اچھے کاموں کی طرف توجہ دلائی، راتوں کو مسائل حل کرانے تھانے گئی، بجلی پانی کے مسئلے کے لیے آواز اٹھائی، لوگوں کو یہ دکھائی نہیں دے رہا ہے۔

اگرچہ زردانہ سیاسی مہم بھی چلا رہی ہیں لیکن اس طرح کسی کے ماضی کو اچھالنے سے محض اس انسان کو ہی تکلیف ہوگی، واضح رہے عامر لیاقت حسین کو بھی اسی سوشل میڈیا نے اس مقام پر لا کھڑا کرا تھا کہ وہ شدید ڈپریشن میں چلے گئے۔ ہاتھوں میں موبائل ہونے کا مطلب یہ بالکل نہیں ہے کہ دوسروں کے ماضی کو عام کیا جائے حالانکہ زردانہ اب آگے بڑھ چکی ہیں۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US