قائد اعظم اور علامہ اقبال کے ساتھ عمران خان کے رشتے دار.. عمران خان نے اپنے خاندان کی پرانی تصویر شئیر کردی

image

"اس تصویر میں علامہ اقبال اور قائداعظم کے ساتھ میرے خالو جہانگیر خان اور میری والدہ کے چچا زمان خان بھی دیکھے جاسکتے ہیں"

یہ کہنا ہے پاکستان تحریک انصاف کے بانی، سابق کھلاڑی اور سابق وزیراعظم عمران خان کا۔ عمران خان نے اپنے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر 1932 میں ہونے والی مشہور زمانہ گول میز کانفرنس کی تصویر شئیر کی ہے۔

زمان پارک میں والدہ کے چچا کے نام سے منسوب ہے

عمران خان کا کہنا ہے کہ یہ تصویر ان کے خاندان کے لئے باعثِ فخر ہے جبکہ اپنی والدہ کے چچا زمان خان کے بارے میں انھوں نے بتایا کہ ان کے نام سے ہی زمان پارک منسوب ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US