ماں ایک ایسی ہستی ہے جو کہ ہر حال میں بچوں کے لیے خوشی ہی چاہتی ہے، اس کی خواہش ہوتی ہے کہ میرے بچے کسی بھی طرح خوش ہی رہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر ایک ایسی ہی ویڈیو وائرل ہے جس میں ایک خاتون کو دیکھا جا سکتا ہے جو کہ سالگرہ منا رہی ہیں۔
لیکن اس ویڈیو کی دلچسپ بات یہ ہے کہ والدہ اپنے بیٹے کی سالگرہ کو ایک نئے انداز سے منا رہی ہیں، بیٹا بیمار ہے اور وہیل چئیر پر موجود ہے، جبکہ بچے کی صحت کو دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ کیس بیماری میں مبتلا ہے۔
ناک میں سانس کی نالی لگی دیکھی جا سکتی ہے، عین ممکن ہے بچے کو سانس کا مسئلہ ہو بہرحال والدہ نے سانس کی نالی کے پائپ سے ہی جب بیٹا سانس باہر نکالتا تو اسی کے ذریعے سالگرہ کے کیک پر موجود موم بتی بجھائی، اگرچہ بچہ سو رہا تھا مگر ماں نے ہر بیٹے سے محبت کے اس انداز کو خوب انجوائے کیا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ والدہ سانس کے مصنوعی پائپ سے ہی موم بتی کو بجھا رہی ہیں۔ ویڈیو کو صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔