پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو بنی گالہ چوک سے حراست میں لے کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کی سیاست کا اہم حصہ اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو بنی گالہ جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے، تاہم پارٹی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ شہباز گل کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہباز گل کو گرفتار کرنے والوں نے وردی نہیں پہنی ہوئی تھی، جبکہ ڈرائیور پر بھی تشدد کیا گیا۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہے جس میں گاڑی کے شیشے ٹوٹے دکھائی دیے جا سکتے ہیں۔
فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ شہباز گل کو گاڑی سے گھسیٹ کر نکالا گیا جس سے وہ زخمی بھی ہوئے۔ فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ابھی مزید معلومات آنا باقی ہیں کہ کس نے گرفتار کیا ہے۔