سوشل میڈیا پر دلچسپ اور حیرت انگیز معلومات تو بہت ہیں لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کا کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
بھارتی شہر حیدرآباد کی ایک خاتون اس وقت سب کی توجہ کا مرکز بن گئیں جب ان کے ہاں 74 سال کی عمر میں جڑواں بچے پیدا ہوئے۔
ریاست آندھرا پردیش کے شہر حیدر آباد کی خاتون ایرا متی 1962 میں راجا راؤ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں تاہم شادی کے 54 برس بعد بھی انہیں کوئی اولاد نہیں ہوئی تھی۔
بالوں کی سفیدی، چہرے پر موجود بڑھاپے کی نشانی اور کپکاتے ہاتھوں سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اب ان کی عمر ہو رہی ہے، مگر اولاد کی خواہش اب بھی باقی تھی یہی وجہ تھی کہ اس سُکھ کو محسوس کرنے کے لیے ہر کوشش کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔
شادی کے کچھ سال بعد اگرچہ ایرامتی کے ہاں خوش خبری آئی، مگر تھوڑے ہی عرصے بعد ماں کا مس کیرج ہو گیا اور بچہ کھو دیا، جس نے دونوں کو شدید صدمے سے دوچار کر دیا۔ رشتہ داروں کی جانب سے بچہ گود لینے پر بھی اصرار کیا گیا لیکن والدین کا دل نہ مانا۔
اور پھر ڈاکٹرز کے مشورے پر ایرا متی آئی وی ایف کے عمل سے گزر کر حاملہ ہو گئیں، لیکن اس وقت خوشی کا ٹھکانہ ہی نہ رہا جب انہیں معلوم ہوا کہ ان کے ہاں ایک نہیں بلکہ دو بچے آنے والے ہیں، ایرا متی جڑواں بچوں کی ماں بننے جا رہی تھی، اس خبر نے جیسے ان کی زندگی پوری کر دی ہو۔
2019 میں ایرا متی نے 74 سال کی عمر میں جڑواں بچوں کو جنم دے کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔