اگر آپ کو لگتا ہے کہ بجلی چوری کے واقعات صرف ایشیاء میں ہوتے ہیں تو آپ غلط فہمی کا شکار ہیں کیونکہ برطانیہ بھی اب انہی ممالک میں شامل ہو گیا ہے جہاں بجلی چوری بڑھتی جا رہی ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
برطانیہ میں بجلی کے بلوں میں اضافے کے بعد اب مختلف علاقوں میں بجلی چوری کی وارداتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
پولیس رپورٹ کے مطابق گزشتہ 12 ماہ میں بجلی چوری کی 3 ہزار 600 سے زائد شکایتیں موصول ہوئی ہیں، جبکہ گزشتہ سال کی نسبت 13 فیصد اضافہ بھی دیکھنے میں آیا ہے۔
برطانیہ میں سالانہ بجلی کے بلوں میں اضافہ دیکھنے کو ملا، 2021 میں 1 ہزار 400 یورو بل تھا جو کہ بڑھ کر 2 ہزار یورو کر دیا گیا، واضح رہے اکتوبر 2022 میں بھی ایک بار پھر بجلی کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔
بجلی کے بلوں میں اضافے کے بعد سے بجلی چوری کے واقعات میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، اب برطانوی شہروں میں کنڈے کی بجلی استعمال کی جا رہی ہے، یعنی اب برطانیہ میں بھی کنڈہ سسٹم آ رہا ہے۔