جنگلوں اور کھلی جگہوں پر رہنے والے جانور اکثر کسی نہ کسی مشکل میں پھنس جاتے ہیں اور خطرے کے باوجود بہادری شہری جانوروں کی مدد کیلئے اپنی جان بھی داؤ پر لگادیتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سڑک کے کنارے ایک ریچھ کسی برتن میں اپنا سر پھنسائے ہوئے ہے اور بہادر شہری اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر اس ریچھ کو آزاد کروانے کی کوشش کررہے ہیں۔
چھوٹے سے سراخ میں اپنا سر پھنسانے والا ریچھ بھی اس صورتحال میں بہت زیادہ خوفزدہ دکھائی دے رہا ہے اور جونہی ہی لوگوں نے اس کا سر آزاد کروایا، ریچھ لوگوں پر حملے کیلئے جھپٹتا ہے لیکن شہری بھاگ نکلتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے ریچھ کا سر آزاد کروانے والے شہریوں کی بھرپور تعریف کی جارہی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ لوگ یہ جانتے تھے کہ ریچھ آزاد ہوتے ہی ان پر حملہ کردیگا لیکن انہوں نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرکے اس بے زبان جانور کی مدد کی جو لائق تحسین عمل ہے۔