یہ بھائی بہن ہیں ۔۔ بھارتی وزیراعظم کو راکھی بھیجنے والی پاکستانی بہن کون ہیں؟

image

“میں 20 سے 25 سالوں سے نریندر مودی کو راکھی بھیج رہی ہوں۔ وہ میرے بھائی ہیں۔ ان کے لئے اپنے ہاتھ سے راکھی بناتی ہوں“

یہ کہنا ہے قمر محسن شیخ کا جو بھارتی وزیر اعظم کی منہ بولی بہن ہیں اور کئی دہائیوں سے انھیں راکھی بھیج رہی ہیں۔ قمر محسن شیخ کا تعلق بنیادی طور پر پاکستان سے ہے لیکن شادی کے بعد وہ بیاہ کر بھارت چلی گئیں۔

وزیر اعظم نے دفتر بلوا کر راکھی بندھوائی

کچھ عرصہ قبل نریندر مودی نے اپنی اس بہن کو باقاعدہ دفتر بلوا کے راکھی بھی بندھوائی۔ قمر محسن کہتی ہیں کہ نریندر مودی کی وجہ سے بھارت میں انھیں میکے کی کمی نہیں محسوس ہوتی۔ وہ اس بات پر بہت خوش ہیں کہ وزیر اعظم بننے کے بعد بھی مودی نے انھیں یاد رکھا۔

اس سال بھی راکھی بھیج رہی ہیں

اس سال بھی انھوں نے اپنے یاتھ سے راکھی بنائی ہے جس میں خوبصورت ریشمی دھاگوں کا استعمال کیا ہے۔ اس کے علاوہ آئیندہ آنے والے الیکشنز کے لئے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts