ہم ہندو ہیں، لیکن محرم کا احترام کرنا ضروری ہے ۔۔ باپ نے بیٹی کی پہلی سالگرہ پر کیک کاٹنے کے بجائے ایسا کیا کیا کہ جو نئی مثال قائم ہوگئی؟

image

محرم الحرام کا احترام صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ غیرمسلمان بھی کرتے ہیں۔ یہ وہ موقع ہے جبکہ ہندو اور مسلم مل بانٹ کر کام کرتے ہیں۔ اس کی مثال ہم بھارت کے شہر امروہہ سے بھی اخذ کر سکتے ہیں۔ امروہہ اترپردیش کا شہر ہے جہاں بڑی تعداد میں ہندو اور مسلمان مل کر مجالس و جلوس کا اہتمام کرتے ہیں اور سبیلیں لگاتے ہیں۔ صرف بھارت ہی نہیں پاکستان میں بھی ایسی مثالیں پائی جاتی ہیں۔

ٹوئٹر پر سنجے راجہ نامی صارف کا ٹوئٹ اور تصاویر وائرل ہو رہی ہیں جس پر انہیں ہر کوئی داد دے رہا ہے کیونکہ وہ خود ہندو ہیں لیکن انہوں اور ان کی فیملی نے محرم الحرام کا احترام کرکے سب کے دل جیت لیے۔

سنجے کہتے ہیں: "آج میری بیٹی حورم کی پہلی سالگرہ ہے ہم مسلمان تو نہیں ہیں پر چونکے آج 10 محرم ہے تو ہم سب نے آج اسکی سالگرہ نا منانے کا فیصلہ کیا ۔ مذہبی رواداری کے پیشِ نظر نیاز کا اہتمام کیا اور پیکٹ بنا کر دوستوں اور غریبوں میں تقسیم کیۓ اور خود بہی کھایا۔ رب بیٹی پر اپنی رحمت قائم رکھے "۔

اس مرتبہ دیکھا گیا کہ 9 اور 10 محرم پر 4 چھٹیاں مل گئیں جس کے باعث بڑی تعداد میں لوگ ہنزہ اور سوات گھومنے گئے جس پر اعتراضات ہوئے مگر وہیں سنجے جیسے لوگوں کے اقدامات بھی بھائی چارگی کی بہترین مثال قائم کی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US