پاکستان میں درجنوں گاڑیوں کا پروٹوکول ہوتا ہے ۔۔ دنیا بھر میں امریکی جج فرینک کی سادگی کے چرچے کیوں؟

image

دنیا کے مقبول ترین اورہر دلعزیز امریکی جج فرینک کیپریو کی ایک تصویر ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں انہیں اپنا بیگ اٹھاکر ایئر پورٹ سے باہر آتے دیکھا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے فرینک کیپریو کی اس تصویر پر بھرپور پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقدمات کے فوری فیصلے کرنے، انسان دوستی اور ہمدردانہ رویئے کی وجہ سے دنیا بھر میں کروڑوں لوگ ان کے مداح ہیں۔

فرینک کیپریو کی عدالت کی کارروائی ٹیلی ویژن پر دکھائی جاتی ہے، کلپس ہزاروں لاکھوں لوگ شیئرکرتے ہیں لیکن ان کی سادگی معاشرے کیلئے اعلیٰ مثال ہے، نہ کوئی پروٹوکول نہ کوئی ملازم یا محافظ، اپنا بیگ خود اٹھا کر جارہے ہیں اور ہمارے ملک میں ایک سرکاری افسر کے آگے پیچھے بھی درجنوں گاڑیوں کا قافلہ ہوتا ہے۔

سوشل میڈیا پر مشہور امریکی جج فرینک کیپریو کا اپنی عدالت میں ان کیمرہ مقدمات کی سماعت اور انصاف کے حوالے سے کہنا ہے کہ کامیابی کی سیڑھی چڑھنا ہی کافی نہیں بلکہ اس سیڑھی کو نیچے سے اوپر آنے والے دوسرے لوگوں کی مدد کے لیے وہیں رکھے رہنے دینا بھی اہم ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts