پہلے سیلوٹ مارا پھر پاؤں چومے ۔۔ فوج میں بھرتی ہونے کے بعد ماں بیٹے کی ملاقات کے جذباتی مناظر

image

ماں کا رشتہ دنیا کے سب سے خوبصورت رشتوں میں سے ایک ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں، انسان چاہے کتنا بھی کامیاب کیوں نہ بن جائے اپنی ماں کیلئے وہ ہمیشہ بچہ ہی رہتا ہے اور اپنی ماں سے محبت کا اظہار والہانہ انداز میں کرتا ہے۔

ماں اس کائنات کے سب سے اچھے، سچے اور خوبصورت ترین رشتے کا نام ہے، اﷲ تعالیٰ نے اس کائنات میں سب سے خوبصورت چیز تخلیق کی وہ ماں باپ ہیں جن کا کوئی نعم البدل نہیں ہوسکتا۔

ماں جیسی ہستی کو سب سے زیادہ فوقیت حاصل ہے۔ باپ تو گھر سے باہر کے امور انجام دیتا ہے، گھر کے تمام کام ماں کے ذمے ہوتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ماں اپنے بچوں کے زیادہ قریب ہوتی ہے۔

سعودی عرب میں ایک نوجوان فوج میں بھرتی ہونے کے بعد پہلی بار اپنی ماں سے ملا تو بھرپور جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے جو کیمرے کی آنکھ میں قید ہوگئے۔

ماں اپنے بیٹے کی طرف بڑھتی ہے اور بیٹا دوڑ کر ماں کے پاس آتا ہے، پہلے فوجی اندازمیں سیلوٹ پیش کرتا ہے اور پھر ماں کے گلے لگ جاتا ہے، پھر ماں کی قدم بوسی کرتا ہے اور پھر ماں  اپنے بیٹے کو گلے لگا کر خوشی سے سرشار ہوجاتی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی اس ویڈیو کو لوگوں نے بیحد پسند کیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts