میلے کپڑوں کی باسکٹ اگرچہ کافی غیر اہم سی چیز محسوس ہوتی ہے لیکن زرا سوچیں اگر یہ نہ ہوتی تو آپ میلے کپڑے کہاں رکھتے؟ بستر سے لے کر باتھ روم تک میلے کپڑوں کا ڈھیر ہی بکھرا ہوتا۔ آج ہم آپ کو اسی باکمال ٹوکری کے بارے میں کچھ ایسا بتانے جارہے ہیں جو شاید آپ بھی نہ جانتے ہوں۔
شاید آپ نے غور کیا ہو کہ میلے کپڑوں کی ٹوکری میں چاروں طرف چھوٹے بڑے سوراخ ہوتے ہیں۔ لیکن آخر اس کی کیا وجہ ہے؟
کپڑوں کی حفاظت
دراصل میلے کپڑے کبھی پسینے کی وجہ سے نم ہوتے ہیں یا ان میں ناگوار بو ہوتی ہے جس میں اگر تازی ہوا کا گزر نہ ہو تو مزید بو پیدا ہونے کے ساتھ پھپھوند لگنے کا خدشہ بھی ہوتا ہے۔ اسی وجہ سے میلے کپڑوں کی باسکٹ میں ہر طرف سوراخ موجود ہوتے ہیں جو ہوا کے گزر کو یقینی بناتے ہیں۔