پیٹ کے مسائل کو روکتا ہے اور۔۔ روزانہ انگور کے چند دانے کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیے 5 ایسے فائدے جس سے آپ بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں

image

گرمی کا موسم ویسے تو خاصا تھکا نے والا موسم ہے لیکن اس موسم میں بھی اللہ کے ڈھیر سارے انعامات ہمارے لئے موجود ہیں، اللہ کی نعمتوں کا کوئی شمار ہی نہیں، اس کی دی ہوئی نعمتیں، اس کے عطا کردہ موسم، سب اس کی قدرت کا منہ بولتا ثبوت ہیں، ہم اللہ کی دی ہوئی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلا سکتے ہیں۔ انگور اس وقت سبز، سرخ، جامنی اور کالے رنگ میں زیادہ پایا اور کاشت کیا جاتا ہے، یہ بیل پر گچھوں کی شکل میں موجود ہوتا ہے۔

انگور کی غذائیت:

انگور موسمِ گرما کا مزیدار پھل ہے جس کی لذت اورغذائیت کھانے والے کو بے شمار فوائد سے مالا مال کردیتی ہے۔ انگور کے ایک کپ میں تقریباً 104 کیلوریز، 27 گرام کاربوہائیڈریٹس، ایک گرام پروٹین، تقریباً آدھا گرام فیٹ، ڈیڑھ گرام فائبر، کاپر، وٹامن کے، تھایامین، وٹامن بی2، وٹامن بی6، پوٹاشیم، میگنیشیم، وٹامن سئ، اور وٹامن ای حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اسی پھل کو سکھا کر اس سے کشمش بھی حاصل کی جاتی ہے جو کہ خود بھی اپنی غذائیت اور فوائد میں بے مثال ہے۔ اس پھل میں اینٹی آکسیڈنٹس کیروٹین اور پولی فینولز بھی موجود ہوتے ہیں۔

انگور کے فوائد:

1۔ اس کا کھانا فائدہ مند ہے۔ اس میں پانی کی مقدارزیادہ ہوتی ہے۔ اس لئے جسم کو ہائیڈریٹ رکھتا ہے۔

2۔ اس میں طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس کیروٹین اور پولی فینولز پائے جاتے ہیں ۔ جو کینسر کے خطرے سے حفاظت کرتے ہیں۔

3۔ نئی کی جانے والی تحقیق کے مطابق اس کے روزانہ کھانے سے فیٹی لیور کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ یہ جگر کے لئے مفید پھل ہے۔

4۔ اس میں موجود فائبرمیٹا بولزم تیز کر کے آنتوں کو فعال کرتا ہے۔

5۔ اس میں وٹامن سی بھی موجود ہے جو جلد اور بالوں کی خوبصورتی کے لئے اہم ہے۔

6۔ تحقیق سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ اگر روزانہ انگور کھانے کا معمول بنا لیا جائے تو اس سے اینٹی آکسیڈنٹس کی تعداد میں اضافے کے سبب عمر میں 4 سے 5 سال کا اضافہ ممکن ہو سکتا ہے۔

7۔ انگور میں موجود غذائیت دماغ تیز کرنے میں بھی مفید ہے ۔ اس لئے اگر دماغی کام کرنے والے افراد اس کو کھائیں تو ان کی دماغی صلاحیت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

8۔ اس میں موجود پوٹاشیم، کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کو کنٹرول رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ فالج کا خطرہ بھی کم کرتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US