بھارت کے مشہور کامیڈین کو دل کا دورہ، اسپتال منتقل کردیا گیا

image

بھارت کے مشہور کامیڈین راجو سری واستو کو ورزش کے دوران کے دوران دل کا دورہ پڑا ہے جس کے بعد یہ خبر سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئی ہے۔

راجو سری واستو کے دل کا دورہ پڑنے کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ان کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کامیڈین کو ورزش کے دوران اچانک دل میں تکلیف محسوس ہوئی، جس کے باعث انہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

راجو کو بھارت کے کامیڈی کنگ کپل شرما کے پروگرام میں ساتھ پرفارمنس کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا ہے۔ راجو سری واستو نے بھارت میں موجود مقامی لافٹر شو سے مقبولیت حاصل کی ہے۔ وہ سیاست میں بھی سرگرم رہتے ہیں اور بے جے پی کے اہم رہنماؤں میں ان کا شمار ہوتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts