نیند پوری کریں اور پیسہ کمائیں ۔۔ ایسی کمپنی جو زیادہ سونے والے افراد کو تنخواہ بھی دے گی، اپلائی کرنے کے لیے کیا کرنا ہوگا؟

image

کبھی کوئی سوچ سکتا ہے کہ کوئی کمپنی سونے کے تنخواہ آپ کو دے۔ ایسا سوچنا بھی عجیب لگتا ہے کہ بھلا کوئی کمپنی نیند پوری کرنے کے لیے پیسے بھی دے گی۔ مگر ایسا حقیقت میں ہوا ہے، ایک امریکی کمپنی کی جانب سے ایسا حیران کن قدم اٹھایا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک امریکن میٹریس کمپنی نے ایسے لوگوں کی تلاش شروع کردی ہے جو غیر معمولی سونے کی صلاحیت رکھتے ہیں جنہیں اس کام معاوضہ بھی ملے گا۔

نیو یارک کی ایک کمپنی کیسپر بہت زیادہ نیند لینے والے افراد کی خدمات حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے جو دنیا میں اپنے اسٹورز اور غیر متوقع ترتیبات میں سو سکیں۔

کمپنی کو ان افراد کی بھی تلاش ہے جو ٹک ٹک پر ویڈیوز بھی بناتی ہے، اور سب سے حیرت انگیز بات یہ کہ امیدواروں کو اس نوکری کے لیے سی وی نہیں دینا پڑے گی بلکہ ٹک ٹاک کی ویڈیوز بنا کر بھیجنی ہوں گی۔

رپورٹ کے مطابق یہ نوکری پارٹ ٹائم ہوگی لیکن ان لوگوں کے لیے بہت اچھی خبر ہے اس کام کو کرنے میں انہیں اچھا معاوضہ بھی دیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts