سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات سے متعلق دلچسپ ویڈیوز اور تصاویر تو بہت ہیں لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ مداح جاننا اور دیکھنا چاہتے ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سابق وزیر اعظم اور اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ویسے تو سوشل میڈیا وائرل رہتے ہی ہیں لیکن اس بار ان کی ایک ایسی ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ اپنے بچوں کے ساتھ فون پر بات کر رہے ہیں۔
یہ ویڈیو 2016 کی ہے، جب وہ اسلام آباد میں دھرنا دے رہے تھے اور رات کے 3 بجے سونے سے پہلے خان صاحب نے بچوں سے ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا تھا، اور پھر رات کے وقت ہی ان کے بیٹوں سے ان کی ملاقات ہوئی۔
بستر پر لیٹ کر عمران خان نے سلیمان سے بات کی، عمران خان نے پہلے تو بیٹے سے حال احوال پوچھا اور پھر ملک کے حوالے سے بیٹے کو آگاہ کیا کہ اب ملک میں شعور بڑھتا جا رہا ہے۔
ملک آگے بڑھ رہا ہے، ہم بھی نواز شریف کا استعفیٰ لیے بغیر ہار نہیں مانیں گے، ساتھ ہی خان صاحب نے بیٹے کو یہ بھی کہا کہ اللہ سے دعا کرنا وہ ہماری مدد کرے۔
فون پر بات کرنے کے بعد خان صاحب کا کہنا تھا کہ اب میں اچھا محسوس کر رہا ہوں اور پھر اسی چھوٹے سے بیڈ پر تھوڑی دیر نیند لینے کا فیصلہ لیا، یوں محسوس ہو رہا تھا کہ باپ اپنے لخت جگر سے بات کر کے ہلکا محسوس کر رہا تھا۔
والد اور بیٹے کی یہ ویڈیو کافی وائرل ہو رہی ہے، اگرچہ ویڈیو کافی پرانی ہے، مگر پھر بھی سوشل میڈیا میمز پیجز پر وائرل ہے۔