“اگر جھوٹ بولوں تو اللہ مجھے ابھی موت دے دے۔ میں بہت مجبور ہوں۔ ماں کے دماغ میں شدید درد رہتا ہے اور آنکھوں سے مسلسل پانی بہتا رہتا ہے:
دل دکھا دینے والے الفاظ ایک ایسی بیٹی کے ہیں جو اپنی ماں کی بیماری سے سخت پریشان ہیں۔ سیدہ حنا ظفر نامی ان خاتون نے اوور سیز پاکستانی نام کے گروپ میں پوسٹ شئیر کی جس میں اپنی والدہ کی اذیت ناک بیماری کا تذکرہ کیا۔ حنا لکھتی ہیں کہ ان کی والدہ کے دماغ میں کلاٹ بن چکا ہے۔ ہائی بلڈ پرییشر کی وجہ سے انھیں کبھی بھی برین اسٹروک ہوسکتا ہے۔ مرض کی وجہ سے ان کی والدہ کچھ بھی کھانے پینے سے قاصر ہیں۔
والد کا انتقال ہوچکا اور بھائی بے روزگار ہے
حنا مزید لکھتی ہیں کہ وہ بہت مجبور ہیں ان کے پاس والدہ کے علاج کے لئے پیسے کم پڑ رہے ہیں۔ وہ خود کماتی ہیں ان کے والد کا انتقال ان کے بچپن میں ہی ہوگیا تھا جبکہ بھائی بیروزگار ہے۔ ڈاکٹر نے والدہ کے علاج کی رقم 90 ہزار بتائی ہے جس میں ان کے پاس 18 ہزار کم پڑ رہے ہیں۔
ماں نقاہت سے آنکھ بھی نہیں کھول پا رہیں
تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بوڑھی خاتون کس طرح نقاہت کے مارے ایک جانب گردن ڈھلکائے ہوئے ہیں جبکہ ان کی بیٹی انھیں پیار سے گلے لگا رہی ہے۔ اپنی دکھ بھری کہانی بیان کرتے حنا نے سوشل میڈیا پر لوگوں سے مالی امداد کی گزارش کی ہے۔ مخیر افراد گروپ کے ذریعے ان سے رابطہ کرسکتے ہیں۔