اس کو کھول کر صابن ڈالنے سے کیا ہوتا ہے؟ انوکھا طریقہ جس سے بچے ہوئے بے کار صابن بھی کمال دکھائیں

image

عام طور پر گھر میں صابن کے ٹکڑے بچ جاتے ہیں جو کہ بعد میں پھینک دیے جاتے ہیں لیکن آج ہم آپ کو ان بے کار صابن کے ٹکڑوں کا ایسا استعمال بتا رہے ہیں جس سے آپ اپنے کئی روپے بچا سکتے ہیں۔

فلش کے ذریعے باتھ روم خوشبو دار کیسے بنایا جاسکتا ہے؟

ہر بار استعمال کے بعد ٹوائلٹ میں فلش ضرور کیا جاتا ہے۔ دنیا بھر میں باتھ روم کو صاف ستھرا اور خوشبودار بنانے کے لئے فلش میں ایسے صابن یا پاؤڈر ڈالے جاتے ہیں جو ٹنکی سے فلش میں آنے والا پانی خوشبودار اور جھاگ والا بناتے ہیں۔ اس طریقے سے ٹوائلٹ کو برش سے بار بار صاف کرنے کی نوبت کم ہی آتی ہے۔

صابن کے بچے ہوئے ٹکڑے کریں آپ کی بڑی مشکل آسان

اب ہم آپ کو یہی طریقہ گھر میں بچے ہوئے صابن کے ٹکڑوں سے آزمانے کے بارے میں بتائیں گے۔ صابن کے بچے ہوئے ٹکڑوں کو فلش کھول کر اس میں ڈال دیں۔ جب بھی آپ فلش کا بٹن دبائیں گی اس سے صابن کی خوشبو والا پانی نکلے گا جو ٹوائلٹ کو صاف ستھرا بھی بنائے گا اور باتھ روم سے ناگوار بو کا بھی خاتمہ ہوجائے گا۔ دوسری جانب اس طریقے سے بچے ہوئے صابن کے ٹکڑے بھی کارآمد بنائے جاسکتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US