ہزاروں ملازمین کا روزگار چھین لیا گیا۔۔ وزارت داخلہ نے بڑے نجی ٹی وی چینل کا این او سی منسوخ کر دیا، کتنے ملازمین کی نوکری خطرے میں پڑ گئی؟

image

وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کا این او سی منسوخ کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارتِ داخلہ کی جانب سے نجی ٹی وی چینل نیوز کا این او سی منسوخ کرنے کے حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کے مطابق این او سی ایجنسیوں کی رپورٹ کی بنا پر منسوخ کیا گیا ہے۔ اس حکم کا اطلاق فوری طور پر ہوگا اور تاحکم ثانی این او سی منسوخ رہے گا۔

اس حوالے سے اپنے ردِ عمل مذکورہ نیوز چینل نے اپنی ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ آزادی صحافت کی دعویدار حکومت نے 4 ہزار صحافیوں کا معاشی قتل کر ڈالا رانا ثنا اللہ کی وزارت داخلہ نے اے آر وائی نیوز کا این او سی منسوخ کردیا۔

متعدد صحافیوں کی جانب سے اے آر وائی کا این او سی منسوخ کرنے پر پاکستان کی تاریخ اور صحافت کا سیاہ ترین دن قرار دیا جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US