کم وقت میں انہوں نے بہت مقبولیت حاصل کی ۔۔ نیلے کپڑوں میں موجود مسکراتی یہ بچی آج کی کونسی مشہور شخصیت ہے؟ شاید ان کے مداح بھی نہ پہچان سکیں

image

بچپن ہر انسان کی زندگی کا سب سے حسین اور سنہرا دور ہوتا ہے جس سے اس کی کئی خوبصورت یادیں جڑی ہوتی ہیں۔ اپنی اُن یادوں کو ہم تصویروں میں قید کرلیتے ہیں جسے جب دل چاہئے دیکھ لیا جاتا ہے۔

مشہور شخصیات بھی ایسا ہی کرتی ہیں کیونکہ انہیں بھی اپنے بچپن کے دنوں کو مداحوں کے سامنے لانے کا بہت شوق ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے وہ اپنی ماضی کی دلچسپ تصاویر شئیر کرتے ہیں۔ 'ہماری ویب' ڈاٹ کام متعدد مشہور سیلیبریٹیز کی بچپن کی تصویروں کو صارفین کے سامنے لا چکی ہے اور اس بار پھر ہم ایک مقبول شخصیت کی بچپن کی تصویر آپ کو دکھانے جا رہے ہیں جس کا آپ نے جواب دینا ہے کہ یہ بچی کون ہے۔

اوپر تصویر میں نظر آنے والی بچی جو آسمانی رنگ کے لباس میں موجود مسکراتے ہوئے تصویر کھینچوا رہی ہے، کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ آج کی کونسی مقبول شخصیت ہے؟ آپ کو تھوڑا ہنٹ (Hint) دیتے ہیں کہ ان کا تعلق بالی ووڈ سے ہے اور ان کی فلمز کے لوگ دیوانے ہیں اور ان کی اداکاری کے بھی۔ یہ بھارت میں بہت بڑی فین فالوونگ رکھتی ہیں اور کم وقت میں انہوں نے بہت مقبولیت حاصل کی۔

یہ بچی بالی ووڈ کی مشہور ترین اداکارہ کیارہ اڈوانی (Kiara Advani) ہیں جس میں انہیں پہچاننا خاصا مشکل ہو رہا ہے مگر ان کے چاہنے والوں نے تیزی سے ان کی شناخت کرلی ہوگی۔ اداکارہ کیارہ اڈوانی بالی ووڈ کی کئی سپر ہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

قیاس آرئیاں ہیں کہ ان کی بالی ووڈ کے اداکار سدھارت ملہوترا کے ساتھ شادی بھی ہونے والی ہے مگر اس حوالے سے کوئی واضح پوسٹ سامنے نہیں آئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US