معجزے والی بچی ۔۔ 35 ہزار فٹ کی بلندی پر پیدا ہونے والی بچی کی پیدائش پر ڈاکٹر نے دیکھتے ہی اسے کیا تحفہ دیا؟

image

بیٹی اللہ پاک کی رحمت ہے۔ جب بھی بیٹی یا بیٹا پیدا ہوتا ہے تو والدین خوشی سے پاگل ہو جاتے ہیں لیکن عام طور پر بچے اسپتال میں پیدا ہوتے ہیں مگر یہ معجزے والی بچی کے نام سے مشہور یہ بچی جہاز میں پیدا ہوئی۔

قطر کے دارلحکومت دوحہ سے پراوز یوگینڈا جا رہی تھی کہ جہاز کے عملے نے کہا کہ اس وقت جہاز میں کوئی ڈاکٹر سوار ہے کیا؟ جس پر عاشہ خطیب سامنے آئیں اور انہوں نے دیکھا کہ ایک عربی خاتون کے اردگرد بہت سے لوگ جمع ہیں۔

تو انہوں نے سوچا کہ شاید کسی کو دل کا دوراہ پڑا ہے مگر ایسا نہیں ایک عورت جہاز کے فرش پر لیٹی ہوئی تھی اور زچگی کے عمل میں ہونے والی درد میں مبتلا تھی۔ کچھ ہی وقت بعد میری مدد سی ایک پیاری سی بچی نے اس دنیا میں آئی۔

مزید یہ کہ پیدا ہونے والی بچی 35 ہفتے کی اور صحت مند تھی۔ سب سے اچھی بات تو یہ ہے کہ بچی کا نام میرے نام پر میریکل عائشہ رکھا گیا یعنی کہ معجزے والی عائشہ۔ ڈاکٹر عائشہ یہ بھی کہتی ہیں کہ میں نے یادگار کو طور پر اپنا نیکلس اس بچی کو دے دیا جس پر میرا نام لکھا تھا عربی میں۔

دریائے نیل کے اوپر 35 ہزار فٹ کی بلندی سے پرواز کرتے ہوئے جب بچی کے رونے کی آواز لوگوں نے سنی تو سب نے تالیاں بجائیں اور خوشی منائی۔ اس کے بعد میں نے درخواست کی کہ مجھے قینچی اور پٹیاں چاہیے اگر پٹیاں نہ ہوں تو جوتوں کے تسمے بھی چلیںگے۔

پر شکر ہے کہ میڈیکل کٹ جو جہاز میں تھی اس میں ڈیلیوری کٹ بھی تھی۔ یہاں یہ بھی واضح کرتے چلیں کہ یہ سب اس لیے چاہیے تھا کیونکہ ناف کی نالی کاٹنی تھی۔

یہ واقعہ قطر ائیر ویز میں دیکھنے کو 5 دسمبر 2021 کو دیکھنے کو ملا جبکہ 2022 میں یہ واقہ پاکستانی میڈیا پر شائع و نشر ہوا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts