بل گیٹس جھولنے والی کرسی پر جان بوجھ کر کیوں بیٹھتے ہیں؟ دنیا کے امیر ترین افراد کی حیران کن عادتوں میں چھپے راز جن پر یقین کرنا بھی مشکل

image

کہتے ہیں ہر جینئیس شخص کے اندر کوئی نہ کوئی عجیب عادت پائی جاتی ہے۔ اس بات کو نفسیاتی ماہرین کچھ یوں بیان کرتے ہیں کہ عام لوگوں کی نسبت زیادہ سوچنے کی وجہ سے باصلاحیت اور ذہین لوگ کچھ منفرد انداز میں خود کو آرام دیتے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں دنیا کے چند مشہور اور جینئیس افراد کی حیرت انگیز عادتوں کے بارے میں۔

جھولنے والی کرسی

دنیا کے رئیس ترین لوگوں میں شمار ہونے والے بل گیٹس کسی تعارف کے محتاج نہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ ہر ملازم اتنی ہی محنت کرے جتنی انھوں نے کی اور اسی وجہ سے وہ ملازمین کو زیادہ چھٹیاں نہیں دیتے نہ ہی خود کرتے ہیں۔ البتہ ذہنی طور پر خود کو ریلیکس کرنے کے لئے وہ جھولنے والی کرسی پر بیٹھتے ہیں۔

پبلک ٹوائلٹ میں پیر ڈال کر دھوتے تھے

ایپل کے مرحوم بانی اسٹیو جابز بھی اپنے اندر کبھی نہ ٹوٹنے والا حوصلہ رکھتے تھے مگر ان کی اس ذہنی مضبوطی کے پیچھے ایک عجیب و غریب سی عادت تھی۔ ان کی مستند بائوگرافی کے مطابق اسٹیو جابز ذہنی تناؤ دور کرنے کے لئے اپنا پیر پبلک ٹوائلٹ میں ڈال کر دھوتے تھے۔

کپڑے بدلنے میں ٹائم ضائع نہیں کرنا

فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کو آپ نے شاذونادر ہی تھری پیس سوٹ میں دیکھا ہوگا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ مارک اپنی فیصلہ کن صلاحیتوں کو چھوٹی موٹی باتوں پر ضائع نہیں کرتے۔ اس لئے وہ زیادہ تر ایک عام سی ٹی شرٹ اور ہوڈی کے ساتھ جینز میں ہی نظر آتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US