شہری اور اس کی گاڑی بہہ گئی ۔۔ لوگوں ٹرک کی چھت پرچڑھ گئے، کورنگی کراسنگ پر سیلابی پانی نے تباہی مچا دی، دیکھیے

image

کراچی میں حالیہ بارشوں نے جہاں کئی علاقوں میں تباہی مچائی ہے وہیں اب مین شاہراہیں بھی شدید نقصان برداشت کر چکی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کافی وائرل ہے جس میں کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ ندی کا منظر پیش کر رہا ہے، انڈسٹریل ایریا کو کراچی سے ملانے والے روڈ پر ملیر کا ندی کا پانی موجود ہے۔

کورنگی کراسنگ کا یہ منظر حالیہ بارشوں کی وجہ سے ہوا ہے۔ جہاں سڑک تو ٹوٹی ہی ساتھ ہی سیلابی ریلے میںکئی گاڑیاں اور موٹر سائیکل بھی ہو گئے۔

اس ویڈیو میں بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری کورنگی کراسنگ سے سفر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو کہ خطرناک ہے لیکن بیچ راستے میں ہی پھنس گئے۔

جبکہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کہ شہری سیلابی ریلے میں بھی بہہ گئے، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

سیلابی ریلے کا دباؤ اس قدر تھا کہ ٹریفک پولیس نے روڈ کو ٹریفک کے لیے بھی بند کر دیا، تاہم ایدھی کے رضاکاروں نے موقع پر پہنچ کر بیشتر افراد کو بچا لیا۔

دوسری جانب ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری سیلابی پانی میں پھنسا ہوا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US