پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے قریبی ساتھی شہباز گل کی گرفتار کے بعد ایک اور ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر شہباز گل کی ویڈیو کافی وائرل ہے جس میں شہباز گل کو دیکھا جا سکتا ہے۔ 19 سیکنڈز کی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہباز گل گرفتار تو ہیں لیکن بچوں سے ملاقات کے لیے آئے ہیں۔
شہباز گل نجی ٹی وی پر اداروں کے خلاف الزامات کے بعد سے گرفتار ہیں، جبکہ انہیں جیل منتقل کیا گیا تھا، تاہم اب یہ ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں شہباز گل اپنے بیٹوں سے گلے لگ کر رو رہے ہیں۔
بچوں کی یاد والد کو کس طرح ستاتی ہے، اس ویڈیو کو دیکھ کر بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔