فوڈ ڈیلیوری رائیڈر کی نوکری بھی آسان کام نہیں۔ چاہے بارش کا موسم ہو یا پھر تپتی گرمی، انہیں اپنے کسٹمر کے لیے وقت پر کھانا لازمی پہنچانا ہوتا ہے۔ذرا سی تاخیر پر ان لوگوں کو آفس اور کسٹمر کی طرف سے سخت جملوں کا سامنا رہتا ہے مگر اس کے باجود وہ ہر طنز و طعنہ سننے کے بعد بھی ٹائم پر کھانا پہنچاتے ہیں۔
ایک ڈیلیوری رائیڈر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جسے دیکھنے کے بعد اس پر کسی کو بھی ترس آجائے۔ بارش کے سخت موسم میں ایک فووڈ ڈیلیوری رائیڈر سڑک کے بیچ پھنس جاتا ہے۔
واقعے کی ویڈیو کراچی کے علاقے بحریہ ٹاؤن کی ہے جہاں آج ایک فوڈ ڈیلیوری کرنے والا شخص طوفانی بارش میں سڑک کے درمیان پھنس گیا، وہ 1 گھنٹے تک وہاں پھنسا رہا کیونکہ کھانے کا آرڈر دینے والے کسمٹر نے اس کی کال اٹینڈ نہیں کی اور بد قسمتی سے اس کی موٹر سائیکل بھی اسٹارٹ نہیں ہو سکی!
سوشل میڈیا صارفین اس فوڈ ڈیلیوری بوائے کی بے بسی دیکھ کربہت مایوس ہو رہے ہیں۔
ڈیلیوری کرنے والوں پر رحم کریں، وہ بھی انسان ہیں اور اپنے گھر والوں کا پیٹ پالنے ، دو وقت کی روٹی کے لیے وہ آپ کے گھر کھانا لے کر پہنچتے ہیں۔