اسٹیٹ بینک نے 75 روپے کے یادگاری نوٹ کا ڈیزائن جاری کردیا، یہ کرنسی نوٹ عوام کو کب دستیاب ہوگا اور اس کی خاص بات کیا ہے؟

image

یوم آزادی کی مناسبت سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے پاکستان کو 75 سال مکمل ہونے پر 75 روپے کے کرنسی نوٹ کا ایک خوبصورت ڈیزائن آرٹ جاری کیا گیا ہے۔

پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی ہوچکی ہے اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اس موقع پر عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے 75 روپے کے نوٹ کا ڈیزائن جاری کیا ہے جو عوام کو بہت جلد دستیاب ہوگا۔

اس نوٹ کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس یادگاری نوٹ کے ڈیزائن میں پاکستان کے بانی قائد اعظم، شاعرِ مشرق علامہ اقبال، سرسید احمد خان اور فاطمہ جناح کی تصاویر ہیں۔

اسٹیٹ بینک کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کرنسی نوٹ پر تصاویر تحریک پاکستان کی کوششوں کے اعتراف میں دی گئی ہیں جبکہ اس کی پشت پر مارخور کی تصویر پائیدار ماحول پر توجہ کی عکاسی کر رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ نوٹ ماہ ستمبر 2022 کے آخری ہفتے میں عوام کے لیے دستیاب ہوگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US