اس تصویر میں کیا غلطی پوشیدہ ہے ؟ایسی درجنوں تصاویر لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کرتی ہیں کیونکہ سوشل میڈیا صارفین کو چیلنج قبول کرنا پسند ہوتا ہے۔
فیسبک یا کوئی بھی ایپلیکیشن چلاتے وقت جب اس طرح کی تصویری پہلی سامنے آجائے تو ہم ہیں رُک جاتے ہیں اور جواب تلاش کرنے میں مصروف ہوجاتے ہیں۔
'ہماری ویب' ڈاٹ کام بھی دلچسپ تصویری پہیلیاں اپنے قارائین کے لیے لے کر آتی ہے جنہیں سلجھانے میں وہ فورا اپنی تیز آنکھوں اور ذہن کا استعمال کرتے ہیں۔
تو بتایئے ایک تصویر آپ کو اوپر دی ہے جس میں آپ نے بتانا ہے کہ اس میں کیا گڑبڑ چھپی ہے۔ یہاں دو موبائل ریپئرنگ کی دکانیں نظر آرہی ہیں جہاں ایک شاپ پر موبائل ریپئرینگ جبکہ ساتھ والی دکان میں فاسٹ موبائل رئپئرنگ لکھا ہے جو مارکیٹنگ کا اچھا طریقہ ہے۔ لیکن اس میں کیا غلطی ہوسکتی ہے کیونکہ سب کچھ درست تو اپنی جگہ پر موجود ہے۔
تو عقلمند اور تیز آنکھوں والے افراد اپنی مہارت کو استعمال میں لاتے ہوئے تصویر میں ہر طرف اپنی نظر دوڑائیں ممکن ہے آپ کو جواب مل جائے۔
آیئے ہم کو غلطی دکھاتے ہیں۔ گڑبڑ دکان کے پاس نہیں بلکہ دکانوں کے اوپر موجود ہے جہاں ایک ٹرک کھڑا نظر آرہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین اس تصویر کو دیکھ کر سوال کر رہے ہیں کہ سفید ٹرک دکان کی چھت پر کیسے پہنچا؟
تو یہی وہ بڑی غلطی ہے جو اکثر لوگوں کو دکھائی نہیں دیتی۔ مذکورہ پوسٹ سوشل میڈیا پر کئی پیجز پر شئیر ہوئی ہے۔