کراچی میں ہاکس بے کے قریب میں بنے گھروں میں سمندی پانی داخل ہوگیا ہے۔جنگ نیوز کے مطابق مون سون کے نئے سسٹم کی وجہ سے کراچی کے ساحلوں پر طوفانی لہریں بن رہی ہیں اور آس پاس کے علاقے متاثر ہورہے ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج بھی موسم ابر آلود رہے گا جبکہ وقفے وقفے سے بارش بھی ہوتی رہے گی۔ کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔
ہاکس بے کے علاوہ ملیر ندی مٰں بھی طغیانی آگئی ہے جس کے باعث کورنگی کاز وے زیر آب آگئی ہے۔ سڑک کو ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ہے