تصاویر انسان کی شخصیت کے بارے میں بہت کچھ کہہ جاتی ہیں، لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ انسان کی شخصیت کا آئینہ دار ہوتی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسی ہی تصویر کے بارے میں بتائیں گے۔
اس تصویر میں موجود سیدھی لائن والے خانے دکھائی دے رہے ہیں، جن میں یوں ظاہر ہو رہا ہے، کہ یہ سیدھی لائنیں دراصل گول بھی ہیں۔
ایک عام نظر بخوبی پہچان جائے گی کہ اس تصویر میں خانوں کے گرد گول لکیریں بھی ہیں، اگر آپ نے بھی اس تصویر میں اسی چیز پر غور کیا ہے، تو آپ کا شمار ان لوگوں میں ہوتا ہے جن کی نظر ہر معاملے میں ایک طرح ہی سوچتی ہے۔ ایسے لوگ اسی وجہ سے مشکل میں پڑ جاتے ہیں۔
لیکن اگر آپ نے اس تصویر کو غور سے دیکھا اور دھوکے کو پہچان لیا کہ یہ صرف آنکھون کا دھوکہ ہے اور یہ تصویر میں موجود خانے سیدھی لائنوں والے ہی ہیں تو آپ بھی انہی لوگوں میں شامل ہیں جو کہ ہر معاملے کو بہت باریکی سے دیکھتے ہیں۔
ان لوگوں کی خاص بات یہ ہے کہ ہر پہلو کو دیکھتے ہیں اور باریکی سے جانچنے کی وجہ سے ایسے لوگ بڑے نقصان سے بھی بچ جاتے ہیں۔