بالٹی ہوا میں کیسے کیا واقعی ایسا ہوا ہے؟ وہ تصاویر جو انسان کے دماغ کے ساتھ کھیل جائیں اور ایک بار سمجھ میں ہر گز نہ آئیں

image

زندگی میں انسان کئی دھوکے کھاتا ہے وہیں چند اور معمولی تصویریں بھی انسان کے دماغ کے ساتھ کھیل جاتی ہیں جنہیں سمجھنے میں وقت لگتا ہے۔

ایسی ہی دماغ کو گھما دینے والی تصاویر آج ہم آپ کو دکھائیں گے جنہیں آپ ایک سے زیادہ بار دیکھیں گے اور پھر آپ کو سمجھ آئے گا کہ تصویر نے کس طرح انسانی ذہن کو دھوکہ دیا۔

جھولے میں بچہ

ایک بار دیکھو ہزار بار دیکھو۔ اس تصویر کو دیکھ کر یہی محسوس ہوتا ہے کہ جھولے میں موجود بچے کی ٹانگیں بڑی ہوگئیں لیکن ایسا کیسے ممکن۔ لیکن دراصل بچے کی والد اس کے نیچے مگر وہ دکھائی نہیں دے رہا۔

بالٹی ہوا میں کیسے؟

اسے ہم سپر کیٹ کا نام دے سکتے ہیں یعنی جس بالٹی کے اوپر بیٹھی وہ ہوا میں نظر آرہی ہے۔ لیکن یہ صرف آنکھوں کا دھوکہ ہے۔ بالٹی اپنی جگہ ہی موجود ہے۔

سائے نے جوتے پہن لیے

تصویر میں دیکھاجاسکتا ہے سائے نے جوتے پہن لیے ہیں۔ یہ صرف ایک مذاق ہے، دراصل تصویر کچھ اس طرح سے لی گئی ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ کسی سائے نے جوتے پہن لیئے ہوں۔ مگر عقب میں تصویر لینے والا شخص موجود ہے جس کا یہ سایہ ہے۔

کشتی پانی کے اوپر یا ہوا میں؟

ایک لڑکا کشی کے اوپر سوار ہے مگر ایسا لگتا نہیں ہے کہ کشی پانی کے اوپر موجود ہے بلکہ لگ رہا ہے کہ کشتی ہوا میں ہے۔ اسے 'جادوئی بوٹ' کا نام دیا جا سکتا ہے۔

آدمی کا اتنا چھوٹا ہاتھ

اتنے ہٹے گٹے شخص کا ہاتھ اتنا چھوٹا لیکن حقیقت میں جو نظر آرہا ہے ویسا نہیں۔ آدمی کے آگے ایک بچہ ہے جس کا صرف ہاتھ نظر آرہا ہے اور لال رنگ کی قیمض والے شخص کی آستین سے میچ ہوگیا ہے جس سے ایسا لگتا ہے کہ آدمی کا ہاتھ کسی چھوٹے بچے جتنا ہوگیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US