بھارت سے ایک چارٹرڈ طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پرلینڈنگ ہوٸی اور یہاں سے 12 مسافروں کو سوار کر کے روانہ ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق بھارت کے شہر حیدرآباد دکن کے راجیو گاندھی ایئرپورٹ سے پاکستان آنے والے ایک چارٹرڈ طیارے نے کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اور پھر یہاں سے 12 مسافروں کو لے کر دبئی روانہ ہوگیا۔
ذرائع نے بتایا کہ بھارت سے آنے والے چارٹرڈ طیارے نے دوپہر 12 بجکر 10 منٹ پر کراچی ایئرپورٹ پر اترا تھا اور یہاں سے بارہ مسافروں کو سوار کرانے کے بعد طیارہ دبئی کی جانب پرواز کرگیا۔
اس حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چارٹرڈ طیارہ برطانیہ کے جزائر مارشل میں رجسٹرڈ ہے، جو حیدرآباد دکن سے آیا اور 12 پاکستانیوں کو لے کر دبئی روانہ ہوگیا۔