کراچی ایک بار پھر موسلادھار بارشوں کی پیشن گوئی کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں مون سون کے ایک اسپیل کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے نئی خوشخبری سنا دی ہے۔ کراچی میں تیز بارشوں کا آغاز 17 سے 18 اگست کے دوران متوقع ہے، جبکہ آج بھی شہر میں بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
گزشتہ مون سون سسٹم کے زیر اثر گزشتہ روز بھی کراچی میں کہیں کہیں بارش ہوئی تھی۔ سوشل میڈیا ذرائع کے مطابق نیا بارشوں والا سسٹم دراصل ہوا کا کم دباؤ ہے جو بھارتی ریاست راجھستان سے سندھ میں داخل ہوگا، جس کے زیر اثر سندھ بشمول کراچی میں بارشیں متوقع ہیں۔
جبکہ سندھ زیریں علاقوں سمیت پنجاب، بلوچستان، اسلام آباد اور کے پی میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔