اب ملزمان جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوں گے ۔۔ 2 غیر ملکی خواتین کو ہراساں کرنے کی وائرل ویڈیو آنے کے بعد آئی جی اسلام آباد کا نوٹس

image

جشنِ آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جب 2 غیر ملکی خواتین کو شہری نوجوانوں نے ہراساں کرنا شروع کیا، اب اس پر آئی جی اسلام آباد نے سخت نوٹس لے لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان کی جانب سے ملزمان کے خلاف سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری گرفتاری کا حکم دیا گیا ہے۔

اسلام آباد کے علاقے شکر پڑیاں میں گزشتہ روز غیرملکی خواتین سیاح کو ہراساں کرنے کے جرم میں آئی جی نے نوٹس لیا اور واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

پولیس نے کہا ہے کہ ملزمان کی شناخت کے لیے نادرا کی خدمات لی جا رہی ہیں تمام ملزمان کو گرفتار کر کے انہیں سزا دی جائے گی۔

اُدھر غیرملکی خواتین کو ہراساں کرنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے شدید غصے کا اظہار کیا ہے ساتھ ہی ان ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts