عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کروانے کے لئے ان کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے کورٹ سے اپیل کی تھی مگر اب عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کے فیصلے کو عدالت نے کالعدم قرار دیے دیا ہے جس پر ان کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ
ہمیں مرحوم عامر لیاقت کے کیس میں کامیابی ملی ہے، الحمدللّٰہ! اللّٰہ نے حق کو واضح کردیا۔
معزز عدالت نے نظرِثانی کی اجازت دیتے ہوئے مجسٹریٹ کے حکم کو کالعدم قرار دے دیا ہے، عامر لیاقت کی میت کو نہیں نکالا جائے گا۔ ہم کسی کو تکلیف یوں دنیا سے جانے کے بعد کیسے دے سکتے ہیں۔
واضح رہے عدالت نے عامر لیاقت کی بیٹی دُعا عامر کی درخواست پر پوسٹ مارٹم کروانے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا ہے۔