سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا گیا کہ کراچی کے علاقے حسن اسکوائر کے قریب ایک سڑک پر گائے نے بچے کو جنم دے دیا۔
یہ ویڈیو ایک سوشل میڈیا پیج پر اپ لوڈ کی گئی ہے جس کے کیپشن میں لکھا ہے کہ کراچی کے علاقے حسن اسکوائر کے قریب ایک گائے نے سڑک پر بچے کو جنم دے دیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ بارش ہورہی ہے اور سڑک کے درمیان گائے گا بچہ بیٹھا ہوا وہیں اس کی ماں اس کے ارد گرد گھوم رہی ہے اور کسی کو قریب آنے نہیں دے رہی ہے۔
ایک شہری ڈنڈے سے گائے کو ہٹانے کی کوشش کرتا ہے تو وہ فورا تیزی سے ٹکر مارنے آگے بڑھتی ہے۔ روڈ پر کئی ساری گاڑیاں بھی دکھائی دے رہی ہیں۔ ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین یہی کہتے دکھائی دے رہے ہیں کہ ان کی مدد کی جائے ،
ایک صارف لکھتے ہیں کہ مدد کرنے کے بجائے لوگوں کو ویڈیو بنانے سے فرصت نہیں ہے۔