بادشاہ ہیں لیکن اللہ کے گھر کے تو غلام ہیں۔۔ وہ خوش نصیب بادشاہ جنھیں خانہ کعبہ کی صفائی کرنے کی سعادت نصیب ہوئی ! ویڈیوز دیکھیں

image

کوئی کتنا ہی بڑا بادشاہ کیوں نہ ہو لیکن اوپر والے کی نظر میں سب برابر ہیں۔ خاص طور پر مسلمان کوئی فقیر ہو یا بادشاہ، اللہ کے گھر کی صفائی اس کے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ سعودی بادشاہ خود کو “خادم الحریفین شریفین“ کہلوانا پسند کرتے ہیں اور مختلف مواقعوں پر خانہ کعبہ کی دیواریں بھی اپنے ہاتھوں سے صاف کرتے ہیں۔ ویڈیو دیکھیں

یہ ویڈیو مکہ مکرمہ میں غسلِ کعبہ کی باوقار تقریب کی ہے۔ اس موقع پر خانہ کعبہ کی اندرونی دیواروں کو قیمتی عطر، آبِ زم زم اور عرقِ گلاب سے دھویا جاتا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بھی دیوار مبارک کو اپنے ہاتھوں سے دھو رہے ہیں۔

کنگ سلمان خانہ کعبہ کی دیوار صاف کرتے ہوئے

اس سے قبل 2015 میں کنگ سلمان بھی خانہ کعبہ کی دیواروں کو اپنے ہاتھ سے صاف کرچکے ہیں۔ ویڈیو دیکھیے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US