20 افراد زندہ جل گئے ۔۔ موٹروے حادثہ کیسے پیش آیا؟ حقیقت آپ کو بھی جھنجھوڑ کر رکھ دے

image

آج صبح موٹروے ایم 5 پر لاہور سے کراچی آنے والی سلیپر بس اور ٹینکر سے تصادم کے بعد آگ لگ گئی۔ حادثے میں کم از کم 20 افراد زندہ جل گئے اور 10 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ بس میں سوار زخمی مسافر نے حادثے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ

ٹینکر سے تصادم کے بعد بس کو جھٹکا لگا، ونڈ اسکرین ٹوٹ گئی جس کے بعد ہم نے ونڈ اسکرین سے چھلانگ لگائی اور بھائیوں کو بھی کہا یہاں سے نکلو، اس کے 5 منٹ کے بعد زوردار دھماکا ہوا اور سب کچھ جل گیا۔ زخمی مسافر عرفان نے یہ بھی کہا کہ حادثے کے بعد میں نے بس سے کود کر اپنی جان بچائی، میرے خیال میں ڈرائیور سو گیا تھا جس کے باعث حادثہ ہوا۔

زخمی مسافر نے بتایا کہ جب میں نے ونڈ اسکرین سے باہر چھلانگ لگائی، سڑک پر بہت ڈیزل تھا چلا بھی نہیں جا رہا تھا، چل کر سڑک پر تھوڑا سا دور ہی گیا تھا کہ اچانک زور دار دھماکا ہوگیا۔

مزید تفصیلات کے مطابق ملتان موٹروے پر ڈائیوو بس کے ڈرائیور کو نیند آنے سے بس آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی اور 20 افراد ضاں بحق ہوگئے۔ ڈرائیورز سے 24 گھنٹے مسلسل ڈیوٹی لینے کا نتیجہ ایسے حادثات کا سبب بنا۔ موٹروے پولیس اس سروس کے خلاف مکمل کارروائی کر رہی ہے، جلد ملزمان کو سزا دینے کا حکم بھی جاری کردیا گیا ہے


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US