تیز بارشیں ہوں گی ۔۔ شہر قائد میں اس سال اتنی بارشیں کیوں ہو رہی ہیں؟

image

کراچی میں گزشتہ روز ہونے والی بارشوں کے بعد آج بھی کراچی میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے آج بھی کراچی میں تیز اور ہلکی بارش کی نوید سنائی گئی ہے، تاہم کراچی سمیت سندھ بھر میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کا امکان زیادہ ہے۔

دوسری جانب صبح سے ہی کراچی کے علاقوں شاہرا فیصل، آئی آئی چندریگر روڈ، ٹاور، کلفٹن، ملیر، گلشن اقبال، سمیت کئی علاقوں میں جل تھل ایک ہو گیا، تاہم آفسز جانے والوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بروز بدھ اور جمعرات کو بھی کراچی میں تیز بارش کا امکان واضح ہے، جبکہ ملک کے دیگر حصوں سمیت کشمیر اور بلوچستان میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

زیر نظر تصویر کراچی ویدر اپڈیٹس سے لی گئی ہے۔

کراچی میں موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے اس سال ریکارڈ بارشیں ہو رہی ہیں، شہر میں ہر نیا اسپیل کراچی والوں کو حیران کر رہا ہے، جبکہ ماہرین موسمیات کے مطابق سال 2022 میں شہر قائد میں 1000 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ ہو سکتی ہے۔

جبکہ شہر میں بھارتی ریاست راجھستان، گجرات میں بننے والے ہوا کے کم دباؤ میں براستہ ٹھٹہ اور بدین کراچی کا رخ کر رہے ہیں، بحیرہ عرب بھی ان ہوا کے کم دباؤ کو خوب معاونت کر رہا ہے، سمندر کا گرم درجہ حرارت سسٹم کو مزید طاقتور بناتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US