کمانے کے لئے دوسرے ملک گئے مگر اب جنازے واپس آرہے ہیں۔۔ 6 پاکستانی مزدوروں کی سعودیہ میں موت کیسے ہوئی؟

image

غریب افراد محنت مذدوری کرنے دوسرے ملک یہ سوچ کر جاتے ہیں کہ ہم تو محنت کریں گے لیکن پیچھے کم سے کم ہمارے گھر والے اچھی زندگی گزار سکیں گے۔ شاید یہی خواب ان 6 نوجوانوں کا بھی تھا جو سعودی عرب گئے تو روزگار کمانے تھے مگر اب جنازوں کی صورت میں وطن واپس آرہے ہیں۔

مرنے والوں کے نام

سعودی خبر رساں اداروں کے مطابق جمعرات کے دن پاکستان مزدوروں کی گاڑی ایک بڑے ٹرالر سے ٹکرا گئی جس میں 6 پاکستانی مزدور موقع پر ہی ہلاک ہوگئے اور 2 شدید زخمی ہیں۔ جاں بحق ہونے والے 6 مزدوروں کا تعلق خیبرپختونخواہ کے مختلف شہروں سے تھا۔ مرنے والوں کے نام خیر زمین، طیب، سعیداللّٰہ، فضل حیات، حیات خان اور حکیم خان ہیں۔

نماز جنازہ کہاں ادا ہوئی؟

سعودی حکام کے مطابق مرنے والوں کی نمازِ جنازہ مسجدِ عقیقہ الریاض میں ادا کی جاچکی ہے اور ضروری کارروائی کے بعد میتیں آج پاکستان بھیج دی جائیں گی۔ زخمی پاکستانی مزدور اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US