فراک اور لاکٹ پہنے یہ بچی کون ہے؟ حسین و جمیل نظر آنے والی اس شخصیت کو صرف 10 فیصد لوگ ہی پہچان پاتے ہیں

image

بچپن بھی کتنی بہترین چیز کا نام ہے جب آپ بس اپنی مرضی کا کھانا کھاتے ہیں اور کھلونے سے کھیلتے رہتے ہیں اور تو اور سب گھر والے آپ کی پیاری پیاری حرکتوں کو پسند کرتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ آج ہم آپ کے سامنے اس شخصیت کو لیکر پیش ہوئے ہیں جس کے بارے میں بتا پانا کہ یہ کون ہیں آپ کیلئے مشکل ہو جائے گا۔

والدہ کی گود میں بیٹھی معصوم چہرے والی بچی آج پوری دنیا میں مشہور ہے اور یہ کوئی عام بچی نہیں بلکہ ٹونکل کھنا ہے جوکہ ایک مشہور بھارتی اداکارہ اور اکشے کمار کی اہلیہ ہیں۔

آج پوری فلم انڈسٹری میں ان کی بہت اہمیت ہے کیونکہ ایک تو یہ ماضی کے مشہور جوڑی ڈمپل کپاڈیا اور راجیش کھنا کی بیٹی اور اکشے کمار کی بیوی ہیں۔ اس لیے سب کی ان کی عزت کرتے ہیں۔

ان کے بارے میں اور بات کرنے سے پہلے یہ بتاتے چلیں کہ یہ تصویر ٹونکل کھنا کے بچپن کی ہے جب ان کی والدہ نے انہیں پیار سے اپنی گود میں بٹھایا ہوا تھا تو خاندان کے کسی فرد نے اس موقعے کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر لیا۔

بچپن سے ہی ہنٹ کھٹ ٹونکل جس طرح آج ہمیشہ سے بن ٹھن کر رہتی ہیں تو بالکل اسی طرح بچپن میں بھی رہتی تھیں۔

جس کا منہ بولتا ثبوت ان کی یہ تصویر میں جس میں ہلکے جامنی رنگ کی فراک پہن رکھے ہیں اور گلے میں ایک خوبصورت سا لاکٹ بھی پہن رکھا ہے جو ان کو مزید حسین بنا رہا ہے ۔مزید یہ کہ ان کی مشہور فلموں میں میلا، جان، بادشاہ اور دل تیرا دیوانہ جیسی فلمیں سر فہرست ہیں۔

خیال رہے کہ اب ٹونکل کھنا فلموں میں کام نہیں کرتیں بلکہ وہ فلمیں بناتی ہیں، گھر اور بچوں کی دیکھ بھال کرتی ہیں اور اس کے بعد اپنے شوق کے مطابق گھر کی سجاوٹ کرتی رہتی ہیں۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts