باجا بجاتے بچوں پر کتا چھوڑ دیا ۔۔ گلی میں موجود بچوں کے ساتھ کتوں نے کیا کیا؟ وائرل ویڈیو

image

پلاسٹک کے باجوں نے جہاں جشن آزادی کے دنوں میں شہریوں کو تنگ کر کے رکھ دیا تھا وہیں اب شہریوں نے بچوں کو سبق سکھانے کا نیا طریقہ نکال لیا۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کافی وائرل ہے جس میں ایک سڑک پر بچے پلاسٹک کے باجوں سے لوگوں کی ناک میں دم کر رہے ہیں۔

پلاسٹک کا باجا جب بچوں نے بجانا شروع کیا تو سڑک پر موجود ہر ایک نے اپنے کانوں پر ہاتھ رکھ لیے، گھروں میں موجود لوگوں نے بھی کانوں پر ہاتھ رکھ لیے تھے جو کوئی ان بچوں کو بھگانے کی کوشش کرتا تو بچے مزید تیز آواز سے باجے بجانا شروع کر دیتے۔

ایسے میں ایک شہری نے نرالا طریقہ نکالا جو خطرناک تو تھا ہی مگر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ شہری نے اپنے جرمن شیفرڈ کتوں کو ان بچوں کے پیچھے چھوڑ دیا۔

پھر کیا تھا، آگے آگے بچے باجے لیے بھاگ رہے تھے اور پیچھے کتے لگے ہوئے تھے۔ سڑک پر ایک الگ ہی تفریح کا منظر تھا، لیکن اس سب میں یہ بھولنا نہیں چاہیے کہ اس طرح کا عمل بچوں کی جان بھی لے سکتا تھا کیونکہ پلے ہوئے کتے ہی سہی، لیکن ہوتے تو یہ بھی جانور ہی ہیں۔

جانور نقصان پہچاتے وقت یہ نہیں دیکھتا ہے کہ کون ہے، یہاں بھی ایسا ممکن تھا مگر خوش قسمتی سے کوئی ناگوار حادثہ پیش نہیں آیا۔ ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پسند بھی کیا جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US